ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور میں 50لاکھ روپے کی پرانی کرنسی ضبط، تین افراد گرفتار

پتور میں 50لاکھ روپے کی پرانی کرنسی ضبط، تین افراد گرفتار

Tue, 18 Jul 2017 10:36:21    S.O. News Service

پتور 17؍جولائی (ایس او نیوز)نوٹ بندی کو اتنا عرصہ گزجانے کے باوجود پرانی کرنسی کے ساتھ لوگوں کوگرفتار کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔ اس طرح کا تازہ واقعہ پتور میں پیش آیا ہے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پتور ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے اورلانڈی کے مقام پر ایک کار کو روکا اور اس کی تلاشی لینے پر 50لاکھ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ 

کہتے ہیں کہ ضبط کی گئی کرنسی پرانے ایک ہزار اور 500کے نوٹوں کی شکل میں ہے،جو کار کے ذریعے مڈیکیرے سے پتور تعلقہ کے مانی شہر میں لے جائے جارہی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں 3ملزمین کو حراست میں لیا ہے مگرابھی گرفتار شدہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔


Share: